Pakistanٹائٹل

پہلگام واقعہ: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے، پروپیگنڈا قرار

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت داخلی سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے

پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوششیں حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں جبکہ بھارت داخلی سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹا بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق آپریشن "بنیان مرصوص” کے بعد بھارت کے الزامات ایک نئی مہم کا حصہ ہیں اور بھارتی پروپیگنڈا اصل مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز بیانات جارحانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی تلقین کرے اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے سے گریز کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں