PakistanPoliticsٹائٹل

مریم نواز سے ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات، پنجاب کو میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانے کا عزم

ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد، دل کے علاج کی جدید سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی، جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور جدید طبی سہولتوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ڈین کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نو تعمیر شدہ ادارے کے انتظامی امور اور اسے عالمی معیار کا اسپتال بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین طبی ادارہ بنایا جائے گا اور عوام کو دل کے علاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاک دھرتی کے سپوت نے بیرون ملک خدمات انجام دینے کے بجائے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں