
Internationalٹائٹل
جو کینٹ کا امریکی فوجیوں کے مشرقِ وسطیٰ سے انخلاء پر زور
امریکی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے قبل انہیں وہاں سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
امریکی نیشنل انسدادِ دہشت گردی سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا ہے کہ میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
جو کینٹ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے قبل انہیں وہاں سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
جو کینٹ کے مطابق امریکی اڈے اور بحری جہاز ایران کی رینج میں آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف اسٹریٹجک اثاثے نہیں بلکہ ہماری اسٹریٹجک ذمے داریاں بھی ہیں۔
جو کینٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ رینج میں موجود اثاثے ایران کو اپنی شرائط پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔







