Middle Eastٹائٹل

اسرائیلی حملے میں 3 نوزائیدہ بچوں کو بچانے والی نرس کو خراج تحسین، ایرانی صدر نے ویڈیو شیئر کر دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خاتم الانبیا اسپتال پر حملے کے دوران بچوں کی جان بچانے والی نرس ندا سلیمی کو قومی ہیرو قرار دے دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے کے دوران تین نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے والی نرس ندا سلیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

رپورٹس کے مطابق یکم مارچ 2026 کو ایران میں واقع خاتم الانبیا اسپتال پر حملے کے دوران نرس ندا سلیمی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تین نوزائیدہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ان کی اس جرات مندانہ کارروائی کے بعد انہیں ایران میں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ندا سلیمی اور ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور انسانیت کی خدمت کی۔ انہوں نے لکھا کہ شیئر کی گئی فوٹیج میں ایران کے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی اور لگن کی ایک جھلک نظر آتی ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ حملوں کے دوران طبی عملے کی جرات اور پیشہ ورانہ ذمہ داری نے متعدد قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں