Internationalٹائٹل

امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر

سینیٹر کوری بکر نے سینیٹ میں پیشی کے موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سخت سوالات کیے۔

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بکر نے استفسار کیا ہے کہ آخر امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟

سینیٹر کوری بکر نے سینیٹ میں پیشی کے موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سخت سوالات کیے۔

انہوں نے کہا کہ کوری بُکر نے کہا کہ ڈیل بھی ایسی جسے خود امریکا ہی پہلے کچرے کے ڈبے میں پھینک چکا تھا، ایران نے آبنائے ہرمز بند کی ہوئی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جارہی، ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ’انتہائی ٹیکنیکل‘ معاملہ ہے، جو پانچ دن میں طے نہیں ہوسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس پر ماہرین کی میٹنگز ایک مہینہ، دو مہینے یا تین مہینوں تک بھی چل سکتی ہے، ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے جن پہلوؤں پر بات کرنے کو راضی ہو گیا ہے پہلے ان پر انکاری تھا۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں