
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، اس میٹنگ کو غیر ضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے۔







