
Internationalٹائٹل
حوثی ملیشیا کے حملے میں جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کی تدفین
حملے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے
یمن کے علاقے شبوہ میں حوثی ملیشیا کے حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
مقامی حکام کے مطابق شبوہ میں پیر 19 اکتوبر کو ایک تربیتی کیمپ کو بیلسٹک میزائلز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
صوبائی گورنر کے نائب کے مطابق حملے میں ضلع جردان کے العِلم کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
شبوہ جنرل اسپتال اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔







