
Internationalٹائٹل
اسرائیل میں 70 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل، نیتن یاہو اور آزنکوٹ دونوں واضح اکثریت سے محروم
اسرائیل کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے مطابق اب تک 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، تاہم فی الحال کوئی بھی سیاسی اتحاد ایسا نظر نہیں آ رہا جو پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کر سکے۔
بنیامین نیتن یاہو کا اتحاد اب بھی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا بلاک ہے، تاہم اس کی نشستوں کی تعداد کم ہو کر 54 رہ گئی ہے۔
گاڈی آئزنکوٹ کے اپوزیشن اتحاد نے بھی دو نشستیں کھو دی ہیں اور اس کے پاس اب 47 نشستیں ہیں۔
عرب جماعتوں کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔
حکومت بنانے کے لیے کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں کم از کم 61 نشستیں درکار ہیں۔
موجودہ نتائج حتمی نہیں ہیں اور ووٹوں کی مزید گنتی کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے۔







