
نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید کی شیخ رشید احمد سے ملاقات
ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو
مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر پروفیسر حافظ طلحہ سعید نے اپنے وفد کے ہمراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،
حافظ طلحہ سعید اور شیخ رشید احمد کی ملاقات میں جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی، صدر شعبہ صنعت و تجارت راولپنڈی عبدالواجد سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے،دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات میں سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،
حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو قومی مفاد میں مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا،عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں،ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تاجروں اور صنعتکاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے،
شیخ رشید احمد نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی مشاورت اور رابطوں کو ملکی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا،ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔







