
لاہور میں اتحادِ امت فورم کا اہم اجلاس 13جون کو مینار پاکستان پر شہیدِ امت کانفرنس کا اعلان
13جون کو شہید امت کانفرنس تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی:پروگرام کنوینیئرعلامہ محمد امین شہیدی
لاہور میں تمام شیعہ تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں طے پایا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں 13جون کو عظیم الشان اجتماع بعنوان شہید امت کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔
اتحادِ امت فورم کے زیرِ اہتمام اجلاس میں علامہ سید جواد نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی مجلسِ وحدتِ مسلمین، تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ ﷺ، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جامعہ المصطفیٰ سمیت دیگر تنظیموں سے نمائندگان نے شرکت کی۔
پروگرام کنوینیئر علامہ محمد امین شہیدی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہید امت قومی اجتماع پاکستان کے مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کیلئے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں لیکن ایران کی عالمی سامراج کے خلاف مثالی استقامت نے امت کو یکجا کردیا ہے۔ شہید رہبر کی شہادت دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف ایک تحریک کا آغاز بن چکی ہے۔






