Internationalٹائٹل

قازقستان کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونے کا امکان

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورۂ قازقستان کے دوران صدر قاسم جومارت توقایف کی حمایت، مشرق وسطیٰ میں تعاون بڑھانے کی عالمی کوششوں کی توثیق

وسطِ ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جسے خطے میں سفارتی اور سیاسی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے قازقستان کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصب صدر قاسم جومارت توقایف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور عالمی سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر قازقستان نے گفتگو کے دوران ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کی تائید ہے۔

یاد رہے کہ وسطی ایشیا کے بیشتر ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1990 کی دہائی سے قائم ہیں، تاہم ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کو ایک نئی سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں