Pakistanٹائٹل

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: پاک فوج کا مؤثر ردعمل، متعدد افغان چوکیاں تباہ

چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “غضب للحق” جاری

پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران افغان طالبان اور مبینہ فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال کارروائیوں کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم چوکیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ سمیت مختلف حساس تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی “آپریشن غضب للحق” کے تحت کی جا رہی ہے جو جاری ہے اور اس کے دوران تمام مقررہ اہداف کو حاصل کرنے تک آپریشن مکمل طور پر جاری رہے گا۔

سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق دہشت گرد عناصر اور ان کے معاونین کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مجموعی صورتحال پر سیکیورٹی فورسز کی کڑی نظر ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں دفاعی پوزیشنز مزید مضبوط کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں