
مشہور شندور پولو فیسٹیول کی جون میں انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ حکومت خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع انتظامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حکام کے مطابق فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی، رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
اس سلسلے میں حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے چترال کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کی فراہمی سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو شندور تک پہنچنے میں سہولت ملے گی، جبکہ مقامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ شندور پولو فیسٹیول ہر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور اسے دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے منفرد مقابلوں کے باعث خاص اہمیت حاصل ہے۔







