BusinessPakistanٹائٹل

لاہور کی اچھرہ مارکیٹ سے پلاسٹک فری زون منصوبے کا آغاز، بڑے تجارتی مراکز تک توسیع کا فیصلہ

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اچھرہ مارکیٹ میں پلاسٹک بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

محکمہ ماحولیات پنجاب نے بڑے تجارتی مراکز کو مرحلہ وار پلاسٹک فری زون میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز لاہور کی اچھرہ مارکیٹ سے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اچھرہ مارکیٹ میں پلاسٹک بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ دکانداروں کو متبادل ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں میں ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔ منصوبے کے تحت آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ دکانداروں اور خریداروں کو پلاسٹک کے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق اچھرہ مارکیٹ میں کامیاب نفاذ کے بعد اس منصوبے کو لاہور کے دیگر بڑے کمرشل مراکز اور بعد ازاں صوبے کے دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

 

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں