Politics

صحت مند پنجاب، خوشحال پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن

ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کی ہدایات پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فیروزوالا (نمائندہ خصوصی) فیروزوالا کے علاقہ امامیہ کالونی میں ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کی خصوصی ہدایت اور رانا عرفان علی کی خصوصی کاوش پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز فیلڈ اسپتال میں چیک اپ کروایا۔

فیلڈ اسپتال میں ڈاکٹروں کی تجربہ کار اور قابل ٹیم نے مریضوں کے چیک اپ کیساتھ لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے ویژن کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے پیر اشرف رسول، پیر معمر رسول، رانا عرفان علی اور مقامی قیادت کا صحت کی مناسب سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button