Politicsٹائٹل

جماعت اسلامی لاہور کا 23 اکتوبر کو پریس کلب کے باہر دھرنے کا اعلان

پیٹرولیم لیوی کے خلاف شہر بھر میں دستخطی مہم بھی جاری ہے

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں جمعہ 23 اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،

جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہری شرکت کریں گے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی جمہوری اور پُرامن جدوجہد کر رہی ہے اور اس مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف شہر بھر میں دستخطی مہم بھی جاری ہے، جس کے ذریعے عوام کو اس معاملے پر متحرک کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button