
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار
صنعت کاروں، تاجر رہنماوں اور زرعی ماہرین کا فوری ریلیف اور کاروبار دوست پالیسیوں کی ضرورت پر زور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں، تاجر رہنماوں اور زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں کو فوری ریلیف اور کاروبار دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔
مینو فیکچرنگ ، زرعی ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ہی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل ، مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک، لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر، پیاف ممبر مدثر مسعود، چیئرپرسن پنجاب ملی ادب و ممبر ایل سی سی آئی ریاض احمد احسان، ایگرووٹ فورم کے صدر ڈاکٹر رضوان، تاجر رہنماءوں رانا شعبان، ایس ایم اختر، احسان الرحمان، عمر سلیم، رضوان بٹ، عمر بٹ و دیگر مقررین نے کیا۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ پاکستان بے پناہ وساءل اور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے جسے صرف درست سمت اور موثر قیادت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط دفاع کی ضمانت ہے اور قومی ترقی کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی۔ پاکستان کی 65 فیصد نوجوان آبادی کو آءی ٹی، صنعت اور کاروباری مواقع فراہم کرکے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
خالد نیک، چوہدری حمید الحسن گجر، مدثر مسعود، ریاض احمد احسان، ڈاکٹر رضوان، رانا شعبان، ایس ایم اختر، احسان الرحمان، عمر سلیم، رضوان بٹ، عمر بٹ و دیگر مقررین نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کے فروغ اور کاروبار دوست پالیسیوں سے برآمدات، روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے بلند شرح سود، مہنگی تواناءی اور بڑھتی پیداواری لاگت کو معیشت اور صنعت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوءے حکومتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کی بنیاد ہے، لہٰذا اس شعبے کی بحالی، زرعی ایمرجنسی کے نفاذ اور خصوصی ایگریکلچر انڈسٹریل زونز کے قیام کے ذریعے پاءیدار اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سیمینار کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تجارت، صنعت اور زراعت کے شعبوں کو مضبوط بنا کر پاکستان کو معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔







