Politics

اہل ِ کشمیر سے درخواست ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے آئین و قانون کا راستہ اپنائیں

چیئرمین وفاق المدارس الرضویہ پاکستان و رکن قومی پیغام امن کمیٹی ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے اہل ِ کشمیر سے درخواست کی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے آئین و قانون کا راستہ اپنائیں، کشمیری قیادت کو ریاستی اداروں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرکے انتخابات کی طرف جانا چاہیے تاکہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی ریاستی معاملات کو حل کرے۔راولا کوٹ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ریاستی ادارے شر پسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں، راولا کوٹ اور کشمیر میں تشدد کے واقعات کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ تشدد کی اِس لہر کے تانے بانے ”را“ اور ”موساد“ سے ملتے ہیں۔ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ ایکشن کمیٹی کے قائدین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔ سوشل میڈیا کا وہ مواد جس سے ریاست پاکستان، اور دفاعی اداروں کو نقصان پہنچے، اس سے پرہیز کیا جائے، احتجاج یاسڑکیں بند کرنے کے بعد بھی حل مذاکرات ہی ہیں۔ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کا مزیدکہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس کا نظریہ ایمان، تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ ہے، یہ واحد ایٹمی اسلامی طاقت ہے۔ معرکہ حق سے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جو مقام عطا کیا ہے، ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ اِس عروج کو کسی طرح ختم کیا جاسکے اوراثرات کو کم کیا جاسکے۔ اہل کشمیر مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور شرپسندی اور توڑ پھوڑ کی پالیسی ترک کردیں۔کیونکہ وطن عزیز کی حفاظت ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت ریاستی اداروں اور حکومت کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں