Politics

جماعت اسلامی لاہور کی “بدل دو نظام” ممبر شپ مہم بھرپور جوش و خروش سے جاری

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں شہر بھر میں گلی محلوں اور گھر گھر تک پہنچائی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام “بدل دو نظام” ممبر شپ مہم شہر بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد فرسودہ طبقاتی نظام اور موجودہ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے عوام کو دیانتدار اور باکردار قیادت کے ساتھ جوڑنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یہ ممبر شپ مہم ملک بھر میں گلی محلوں اور گھر گھر تک پہنچائی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو ایک حقیقی، دیانتدار اور باعتماد سیاسی متبادل فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں شہری جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جو اہلِ لاہور کے دیانتدار قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام میں عوام کے بنیادی حقوق کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ دیانتدار اور باکردار قیادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم دراصل نظام کی تبدیلی کی ایک منظم تحریک ہے، جس میں عوام کو بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار ہو سکے۔

بعد ازاں جماعت اسلامی حلقہ سبزہ زار کے تحت سید پور میں ممبر سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جبکہ سبزہ زار ایچ بلاک اور سید پور میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم بھی جاری رہی، جس کے دوران بڑی تعداد میں عوام سے رابطہ کیا گیا اور انہیں جماعت اسلامی کا حصہ بنایا گیا۔اسی طرح گجر چوک (جے بلاک) میں بھی ممبر سازی مہم کا کیمپ جاری رہا۔ جماعت اسلامی حلقہ امین پارک بند روڈ کے تحت بھی ممبر شپ ڈرائیو مؤثر انداز میں جاری رہی۔اس موقع پر ناظم زون فاروق ارشد کی قیادت میں قیم زون طاہر امین، نائب ناظمین شاکر اقبال اور ڈاکٹر اعجاز بشیر، جبکہ ناظم حلقہ موہنی بھٹی نے بھرپور شرکت کی اور مہم کو منظم انداز میں آگے بڑھایا۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں