PakistanPoliticsٹائٹل

اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان

پاکستان کو نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی ضرورت ہے، صوبائی سسٹم ناکام ہوچکا ہے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، یہ جتنی جلدی گھر چلی جائے ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی ضرورت ہے، صوبائی سسٹم ناکام ہوچکا ہے، صوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس عوام دے رہے ہیں، حکومت میں صلاحیت نہیں کہ پیٹرول کی قیمت کا تعین کر سکیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر اصلاحات نہیں کریں گے تو نہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل سکتے ہیں نہ ملک کو ترقی دے سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی نہ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا، ملک کی معیشت دن بہ دن کمزور ہورہی ہے اور عوام غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام کی سب بڑی ناکامی ہے کہ ہر سال گندم کی خریداری کا نیا نظام آتا ہے اور ناکام ہوجاتا ہے، جب وقت آتا ہے تو کسان کو گندم کی قیمت نہیں دی جاتی یہاں کوئی نظام نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ تین شفاف الیکشن ملک میں کروائیں ملک چل پڑے گا،  28ویں ترمیم کا کسی کو پتہ نہیں کیا ہے، جس طرح 26ویں اور 27ویں ترمیم کی ہے، اس طرح 28ویں ترمیم کی گئی تو مسائل ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں