Politics

حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے ہو چکے، بجٹ خسارے کا بوجھ غریب کی کمر توڑ رہا ہے

امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا حلقہ لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب

امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیاالدین ایڈووکیٹ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار ک دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمرا عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کے ایجنڈےکی تکمیل میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں مبتلا یہ بے حس حکمران اس حد تک گر چکے ہیں کہ عوام کی سسکیاں ان کو نظر نہیں آرہی ہیں۔ پاکستا ن کا عام آدمی مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کے باعث خو ن کے آ نسو رو رہا ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ دارا ن کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لاہور اظہر بلال، ائب امراء ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلاق احمد، وقاص احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت سمیت تمام اضلاع کے امراء اور شعبہ جات کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں نااہل قیادت بجٹ خسارے اور مالی شارٹ فال کا تمام تر بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے ۔ یہ محض معاشی نااہلی ہیں بلکہ عوام دشمن کی بدترین مثال ہے۔

انہو ں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران عوام سے 12 کھرب روپے وصول کیے گئے، جبکہ صرف تنخواہ دار طبقے سے گزشتہ برس 500 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، مگر اس کے بدلے میں انہیں مہنگائی ، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بلوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر مختلف ٹیکس عائد کر کے غریب عوام کا جی ا دوبھر کر دیا گیا ہے۔ حکمرا ن شاہا ہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دوٹوک الفاظ میں اعلا ن کیا کہ جماعت اسلامی اس معاشی دہشت گردی اور انصافی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گیا ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر جماعت اسلامی کا دست و بازبنیں، کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ظالم حکمرا نوں کا راستہ روکا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پرامن مزاحمت پر یقین رکھتی ہے، تاہم حق اور انصاف کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں