
جیفری ایپسٹین کیس: امریکی محکمۂ انصاف نے لاکھوں صفحات پر مشتمل نئی دستاویزات جاری کر دی
35 لاکھ سے زائد صفحات، 2 ہزار ویڈیوز اور 1 لاکھ 80 ہزار تصاویر عوام کے لیے شائع؛ متاثرہ افراد کی شناخت محفوظ، اہم شخصیات کے نام ظاہر
جیفری ایپسٹین اسکینڈل: امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے لاکھوں صفحات پر مشتمل نئی دستاویزات جاری
امریکا کے محکمۂ انصاف نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق مزید سنسنی خیز اور اہم ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ حالیہ ریلیز میں کروڑوں کی تعداد میں ڈیجیٹل مواد شامل ہے، جسے شفافیت کے لیے پبلک کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس بار مجموعی طور پر 35 لاکھ سے زائد صفحات جاری کیے گئے ہیں، جن میں 2 ہزار سے زیادہ ویڈیوز اور تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں۔ یہ مواد کیس کی تفتیش اور شواہد سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کی شناخت کے تحفظ کے لیے کچھ حصوں میں ترمیم کی گئی ہے، تاہم متعدد بااثر شخصیات اور سیاسی شخصوں کے نام بدستور دستاویزات میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سے قریبی روابط کے سنگین الزامات عائد تھے۔ وہ 2019 میں امریکی جیل میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا تھا، جبکہ اس کی موت آج تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔







