
آزاد کشمیر انتخابات،مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے 20 امیدوار میدان میں اتار دیئے
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواروں کو انتخابی نشان کرسی الاٹ کر دیا
آزاد کشمیر انتخابات،مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے 20 امیدوار میدان میں اتار دیئے، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواروں کو انتخابی نشان کرسی دے دیا، مرکزی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے
مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے 20 امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کےLA-2 میرپور سے مظہر حسین،LA-3 میرپور سے آصف محمود زرگر،LA-4 میرپورسے رجب عثمان،LA-5 بھمبرسےامجد زبیر،LA-6 بھمبرسے محمد شعیب،LA-8 کوٹلی سے عامر شہزاد،LA-9 کوٹلی سے ندیم احمد،LA-11 کوٹلی سے سردار بابر حسین،LA-13 کوٹلی سے نثار احمد،LA-23 سدھنوتی سےمحمد جنید خان،LA-17 حویلی سے طاہر طیب مندھاوری،LA-27 مظفرآبادسے ملک محمد ندیم،LA-30 مظفرآبادسے عظمت حیات،LA-25 نیلم سےسلطان محمود،LA-26 نیلم سے محمد سہیل،LA-35 گوجرانوالہ (مہاجر نشست) سےوسیم صادق،LA-36 سیالکوٹ (مہاجر نشست) سے نصر اللہ،LA-37 نارووال (مہاجر نشست) سےعثمان سلیم،LA-40 سندھ (مہاجر نشست)سے محمد بشیر خان،LA-45 کے پی کے (مہاجر نشست)سے مرزا خلیل الرحمن امیدوار ہوں گے،
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مرکزی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کرسی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے،
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ خدمت کی سیاست ہمارا منشور ہے،جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار اپنے حلقوں میں بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے اور کامیابی کی صورت میں اپنے حلقوں میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے.







