
InternationalMiddle Eastٹائٹل
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان ہے: باقر قالیباف
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں
ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکا معاہدے کو امریکا کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔
آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک علاقائی سلامتی کو خود یقینی بنائیں، بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔







