Gameٹائٹل

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ، پاکستان کے 3 سابق کپتان بھی مدعو

ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے 3 سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو مدعو کر لیا گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی، یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرے گا جبکہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پر دعوت دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سووینیئرز بھی پیش کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button