Pakistanٹائٹل

لاہور ایئر پورٹ کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد

جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روٹس کے علاقوں کو ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روٹس کے علاقوں کو ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نادر آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور کے کیو، ایس، آر، پی بلاکس میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی۔

جبکہ الفیصل ٹاؤن، تاج پورہ، کینال بینک روڈ اور جوڑے پل کے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button