Politics

عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی جائے، مرکزی مسلم لیگ

حکومت عوام پر رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے، چوہدری حمید الحسن گجر

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر نے کی جبکہ رانا شمشاد، چوہدری معاز اشتیاق، عدیل عامر اور دیگر رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے تو یہ کمی عوام کی توقعات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہونی چاہیے۔ صرف اعداد و شمار کا کھیل عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ: پیٹرولیم لیوی میں نمایاں کمی کی جائے۔ بجلی کے بلوں سے اضافی سرچارجز ختم کیے جائیں۔
آٹا، چینی، گھی اور ادویات پر خصوصی سبسڈی دی جائے۔ چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ عوام کو چند روپے کا لالی پاپ نہیں، مہنگائی سے نجات چاہیے”۔ ایران امریکہ جنگ میں عوام نے حکومت کا مکمل ساتھ دیا ہے اب حکومت عوام پر رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کا اعلان کرے۔

رانا شمشاد، چوہدری معاز اشتیاق اور عدیل عامر نے کہا کہ مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ تباہ کر دیا ہے۔ عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور فوری ریلیف دیا جائے۔

مظاہرین نے نعرے لگائے: "پیٹرول سستا کرو، عوام کو جینے دو” "مہنگائی نامنظور، عوام کا استحصال نامنظور” "ریلیف دو یا جواب دو”

احتجاج کے اختتام پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر عوامی توقعات کے مطابق ریلیف نہ دیا گیا تو عوامی حقوق کے لیے احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں