Internationalٹائٹل

امریکی میڈیا ایران سے ڈیل کا مسودہ سامنے لے آیا

امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی ختم کرے گا اور ایران کو تیل کی آزادانہ فروخت کی چھوٹ دے گا

امریکی میڈیا امریکا اور ایران مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے اہم نکات سامنے لے آیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کھولی جائے گی، ایران کوئی فیس نہیں لے گا اور اپنی بچھائی ہوئی مائنز ہٹائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جواب میں امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی ختم کرے گا اور ایران کو تیل کی آزادانہ فروخت کی چھوٹ دے گا۔

امریکی میڈیا امریکا ایران مجوزہ مفاہمتی یاد داشت کے اہم نکات سامنے لے آیا، ایک امریکی عہدے دار کے مطابق یہ سب کچھ مجوزہ ڈیل کے تحت جنگ بندی میں 60 روز کی توسیع کے دوران ہوگا۔

امریکی عہدے دار کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں یہ وعدہ شامل ہوگا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا ، یورینیم افزودگی پروگرام کی معطلی اور انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے خاتمے پر مذاکرات کرے گا۔

امریکی عہدے دار کے مطابق حال ہی میں تعینات امریکی فورسز خطے میں موجود رہیں گی اور حتمی معاہدہ ہونے کی صورت میں واپس جائیں گی، مسودے میں اسرائیل حزب اللّٰہ لڑائی بند کرنے کا بھی ذکر شامل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس پُرامید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں باقی ماندہ اختلافات دور کرکے اتوار کو ہی ڈیل کا اعلان کردیا جائے گا، ایران کی طرف سے مسودے کی تفصیل کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں