
خیبر پختونخوا میں صوبائی حکام اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندوں کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی شعبے کی بہتری اور غذائی خود کفالت کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، اسمارٹ فارمنگ، پانی کے مؤثر استعمال اور تحقیق پر مبنی کاشتکاری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ حکام کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی بہتری آئے گی۔
ایف اے او کے ماہرین نے صوبے میں زرعی اصلاحات کے لیے تکنیکی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کو زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







