Pakistanٹائٹل

بھکر میں سبز انقلاب، گورنمنٹ انیشیٹو کے تحت بنجر زمینیں قابلِ کاشت رقبے میں تبدیل

اس منصوبے میں جدید کارپوریٹ فارمنگ ماڈلز، جدید آبپاشی نظام اور سائنسی زرعی طریقوں کو استعمال کیا گیا

حکومت کےگرین پاکستان انیشیٹو (GPI) کے تحت ضلع بھکر میں وسیع بنجر زمینوں کو کامیابی سے قابلِ کاشت زرعی رقبے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے میں جدید کارپوریٹ فارمنگ ماڈلز، جدید آبپاشی نظام اور سائنسی زرعی طریقوں کو استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں غیر استعمال شدہ زمینیں اب پیداواری زرعی علاقوں میں بدل رہی ہیں۔

اس پیش رفت کو زرعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ ماڈل مستقبل میں ملک کے دیگر بنجر علاقوں کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں