ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایرانی فوج نے امریکی پائلٹ کو پکڑ لیا

ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ ہونے کے بعد زمین پر اترا تھا

ایرانی فوج کے امریکی پائلٹ کو پکڑنے کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایران کی مسلح افواج نے ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے، جو مبینہ طور پر ایرانی فضائی حدود میں گرائے گئے لڑاکا طیارے سے ایجیکٹ ہونے کے بعد زمین پر اترا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں موجود ایرانی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ایف 35 طیارہ گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے ایران کے اندر لینڈنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو شبہ تھا کہ پائلٹ زندہ ہے، جس کے بعد اسے نکالنے کے لیے ایک ریسکیو آپریشن کی کوشش بھی کی گئی۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق پائلٹ ممکنہ طور پر ایرانی فورسز کی تحویل میں آ چکا ہے۔

ایرانی حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ تاحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی ایران کی فضاؤں میں دوسرا امریکی ایف-35 طیارہ بھی اپنے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا۔

بیان کے مطابق یہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو کر گر گیا اور یہ برطانیہ کے  آر اے ایف لیکنهیتھ اسکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا۔

جواب دیں

Back to top button