Internationalٹائٹل

امریکا نے ایران میں جنگی طیارہ گرنے کی تصدیق کردی

طیارہ تباہ ہونے کے بعد ممکنہ بچ جانے والے عملے کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں

امریکا نے ایران میں جنگی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے، جبکہ عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ طیارہ تباہ ہونے کے بعد ممکنہ بچ جانے والے عملے کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم عملے کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے خبر پر تبصرے کا جواب نہیں دیا۔

ادھر اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی ذرائع کے حوالے سے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ ایران میں گرایا گیا، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایف 35 تھا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق تا حال نہیں ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں