ٹائٹلجرم و سزا

ام رباب چانڈیو کا ٹرپل مرڈر کیس فیصلے پر ردعمل، 8 ملزمان کی بریت پر ہائی کورٹ جانے کا اعلان

دادا، والد اور چچا کے قتل کیس میں فیصلہ آنے کے بعد ام رباب کا ویڈیو بیان، انصاف کے حصول کے لیے قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم

ٹرپل مرڈر کیس کے حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ان کے دادا، والد اور چچا کے قتل میں نامزد 8 ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے، جس پر وہ مایوس ضرور ہیں مگر حوصلہ نہیں ہارا۔

ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ کچھ بااثر افراد چاہتے ہیں کہ وہ خوفزدہ ہو جائیں یا ہمت ہار بیٹھیں، لیکن وہ کسی صورت دباؤ میں آنے والی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حوصلے پہلے کی طرح مضبوط ہیں اور وہ انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

ام رباب نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے انصاف حاصل کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف ان کا بنیادی حق ہے اور وہ ہر صورت اسے حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

Back to top button