پاکستانٹائٹل

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب فضائی بمباری

پاکستانی سفارتخانے کے قریب ایرانی فوجی مرکز پر بمباری، سفارتی عملہ محفوظ رہا

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کے گھر کے قریب شدید فضائی بمباری کی گئی، لیکن خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتخانے اور سفیر مدثر ٹیپو کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ بمباری ایرانی فوجی مرکز ارتش کے قریب رات 8 بجے کے قریب ہوئی۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں اور وہ اپنے اہلکاروں کے ساتھ اس وقت تہران میں سفارتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بمباری کی آوازیں سخت تھیں اور سفارتی عملہ اس سے پریشان ہو گیا تھا، لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کے باوجود پاکستانی سفارتی عملہ انتہائی خطرناک ماحول میں اپنی ڈیوٹی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ واقعہ تہران کے ایک حساس علاقے میں پیش آیا ہے جہاں کی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے، تاہم سفارتخانے کی عمارت محفوظ رہی اور سفارتی عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہا۔

جواب دیں

Back to top button