سیاست

عید سے قبل مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی خوشیاں ماند کر دیں ہیں

پیرا فورس کا دوکانداروں کے ساتھ ناروا سلوک اور بھتہ خوری، بدترین حکمرانی کا ثبوت ہے۔

جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کا اجلاس سید مودودی اسلامک سنٹرمیں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں نائب امراء، سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور شعبہ جات کے صدور کی بھرپور شرکت رہی۔اجلاس میں عید الفطر سے قبل ملک میں ہوشربا مہنگائی کے طوفان پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں رمضان بازاروں میں پیرا فورس کی بھتہ خوری اور دوکانداروں کے ساتھ ناروا سلوک کی سخت مذمت کی گئی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں اور گراں فروشی،علاقوں اور گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اورحکومت پنجاب اور انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے اور شہری بنیادی ضروریات کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان اور عید الفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے دعوے اور بیانات عملی اقدامات تک محدود نہیں رہے، جس سے عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

جواب دیں

Back to top button