سیاست

مسلم حکمرانوں کو یہود نصارٰی کی سازشوں کے سدباب کیلئے امریکی اڈے ختم کرنا ہونگے

دولت مند عرب ممالک سے ان کی سلامتی کے نام پر دولت اکٹھی کی جاتی ہے اور اسے امریکی مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو یہود نصارٰی کی سازشوں کے سدباب کے لئے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو ختم کرکے آپس میں باہمی اتحاد اورتعاون قائم کرنا ہو گا
عالم اسلام کی بقاء تحفظ اسی بات میں ہے کہ وہ کفار کی سازش ” انکو آپس میں لڑاو اور فرقہ واریت پھیلاو” کوناکام بنادیں۔
ایران کی جرات اور بہادری کو سلام جو بیک وقت ایک نہیں دو ایٹمی طاقتوں سے لڑ رہا ہے، اور اس کے علاوہ ایران نے عرب ملکوں سے بھی دشمنوں کو بھگا دیا ہے۔۔
خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے خطے میں بدامنی کی بنیاد ہیں۔
ان کا واحد مقصد امریکی استعمار اور صیہونیت کا تحفظ ہے۔
دولت مند عرب ممالک سے ان کی سلامتی کے نام پر دولت اکٹھی کی جاتی ہے اور اسے امریکی مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
عرب دنیا سمیت مسلم ممالک میں انتشار کی جڑیں ان امریکی فوجی اڈوں سے جُڑی ہوئی ہیں۔
خلیجی خطے سے ان فوجی اڈوں کا خاتمہ خطے میں استحکام اور دیرپا امن کی ضمانت ہے۔
امریکہ و اسرائیل دنیا میں شیطانیت اور صہیونیت کے تسلط کے لیے شب و روز عیارانہ اور ظالمانہ مکروہ کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہے تاکہ دجال کے لیے راہ ہموار کر سکے اور پوری دنیا و انسانیت پر دجال کی حکمرانی کا خواب پورا کر سکے۔ ایران پر حالیہ جارحیت بھی انہی گھناؤنی کارروائیوں کا تسلسل ہے، لہٰذا لازم ہے کہ ایران کی بھرپور حمایت کی جائے تاکہ اسرائیل کے دجالی نظریات و تصورات کے تسلط کا راستہ روکا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button