
جہلم میں معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
جہلم میں پیش آنے والے واقعے میں معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملے میں ملوث ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران وہ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب انجینئر محمد علی مرزا درس مکمل کرنے کے بعد شرکاء کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے۔ اسی دوران ایک شخص نے اچانک حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود افراد اور سیکیورٹی کی مدد سے صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس کے کالعدم تنظیم سے روابط کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور سیکیورٹی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔







