پاکستانٹائٹل

پاکستان بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہارِ تشویش، فوری طبی سہولیات کا مطالبہ

اسلام آباد سے جاری بیان میں Pakistan Bar Council نے جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر سوال اٹھاتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنے کی اپیل کردی۔

Pakistan Bar Council (پی بی سی) نے بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے اعلامیے میں پی بی سی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں حکومتی سطح پر، خصوصاً جیل انتظامیہ کی جانب سے مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ کونسل کے مطابق اڈیالہ جیل میں زیرِ حراست بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں اہلِ خانہ کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہے۔

پی بی سی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ، بالخصوص آنکھوں کا چیک اپ، ماہر اور مستند ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔ مزید برآں انہیں عدالتِ عظمیٰ کی ہدایات کے مطابق بہترین دستیاب طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تشویش کا ازالہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button