
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم بیان، وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تفصیلات بتادیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں مؤکل تک مکمل رسائی حاصل رہی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کے بعد جیل سے باہر آئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں تھی۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی صحت اور دیگر معاملات سے متعلق تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے کے بعد ہی وہ مزید بات کریں گے، اس سے قبل کوئی بیان دینا مناسب نہیں۔







