ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

مسقط میں ایران امریکا مذاکرات مکمل، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق مذاکرات کا ماحول مثبت رہا، اگلے مرحلے کی تاریخ جلد طے کی جائے گی

مسقط میں ایران اور امریکا کے مذاکرات اختتام پذیر، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے سفارتی مذاکرات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقین نے آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ مسقط میں ہونے والی بات چیت کے دوران مجموعی ماحول مثبت رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات میں قومی مفادات اور ایرانی عوام کے حقوق کا مؤثر انداز میں دفاع کیا۔

عباس عراقچی کے مطابق مسقط میں ہونے والے مذاکرات کو ایک نئی پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں فریقین کے درمیان اعتماد کی کمی ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات اسی طرز پر آگے بڑھتے رہے تو آئندہ نشستوں میں ایک واضح مذاکراتی فریم ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تاریخ کا تعین عمان کے وزیر خارجہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button