Uncategorized

بسنت کے موقع پر سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

شہر کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم، چیک پوسٹس، چھتوں اور داخلی راستوں پر سخت نگرانی

بسنت کے موقع پر لاہور پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات، 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ شہر بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق بسنت کے موقع پر مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹیز انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مختلف سیکیورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ریڈ زون میں 104، یلو زون میں 92 اور گرین زون میں 72 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہم مقامات بشمول چھتوں، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1300 سے زائد افسران اور اہلکار بھی مختلف شاہراہوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button