ٹائٹلعالمی امور

ایران کے خلاف دھمکیاں عراق جنگ سے پہلے جیسے حالات پیدا کر رہی ہیں، ڈاکٹر محمد البرادعی

سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف یکطرفہ بیانات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور کوئی واضح خطرہ موجود نہیں

ایران کے خلاف دھمکیاں عراق جنگ سے قبل کی یاد تازہ کر رہی ہیں: ڈاکٹر محمد البرادعی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بیانات اور دھمکیوں کی فضا بالکل ویسی ہی محسوس ہو رہی ہے جیسی عراق پر حملے سے قبل بنائی گئی تھی۔ ان کے مطابق اس وقت بھی ایک غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ کی راہ ہموار کی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد البرادعی نے کہا کہ موجودہ حالات میں انسانی جانوں اور خطے میں ممکنہ تباہی کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، اور بدقسمتی سے عالمی طاقتیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے پر آمادہ نظر نہیں آتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ دھمکیاں ایسے وقت دی جا رہی ہیں جب اس کی جانب سے کوئی واضح یا فوری خطرہ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر البرادعی کے مطابق اس نوعیت کی زبان اور اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سابق سربراہ آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ ایران پر ممکنہ حملے کی باتیں سن کر عراق جنگ کی تیاریوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے، جس کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے تھے۔

جواب دیں

Back to top button