صحت

ماہر جینیات کا دعویٰ: مستقبل میں انسان 150 سال تک زندہ رہ سکتا ہے، بوڑھاپے کے عمل کو پیچھے موڑنا ممکن

جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں انسان کی عمر 150 سال تک پہنچنا ممکن ہو سکتا ہے۔ ماہر جینیات اسٹیو ہوروتھ نے حال ہی میں تحقیق کے نتائج کے حوالے سے بتایا کہ حیاتیاتی عمر کی درست پیمائش میں ہونے والی پیشرفت انقلاب برپا کر رہی ہے۔

اسٹیو ہوروتھ کے مطابق نئی تحقیقات سائنسدانوں کو یہ جاننے کی اجازت دیتی ہیں کہ آیا بڑھاپے سے جڑی بیماریوں کا علاج کرنے کے بجائے بڑھاپے کے عمل کو سست کیا جا سکتا ہے، یا انسان بوڑھے ہونے کے بعد دوبارہ جوان ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیق کی پیش رفت اس امکان کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کو پیچھے موڑنا ممکن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عمر دراز کرنے والے علاج کی توثیق سے پہلے حیاتیاتی عمر کی درست پیمائش کے قابل اعتماد طریقے لازمی ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ علاج واقعی مؤثر ہے۔

اسٹیو ہوروتھ نے مزید کہا کہ یہ تحقیق جدید جینیات اور سائنس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے اور مستقبل میں انسان کی لمبی عمر کے امکانات کو نئی شکل دے سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button