پاکستانٹائٹل

پنجاب میں موسم سرما کی شدت، ہائرایجوکیشن کا چھٹیوں میں اضافے کا اعلان

پنجاب میں سردی کی شدت کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی ہائر ایجوکیشن اداروں کی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پہلے 22 دسمبر 2025 کو جاری نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق، موسم سرما کی چھٹیاں 10 جنوری 2026 سے 16 جنوری 2026 تک بڑھا دی گئی ہیں۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز 18 جنوری تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے 19 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران چار سالہ بی ایس پروگرام کی کلاسز، بورڈ اور یونیورسٹی کے شیڈول امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، تاکہ تعلیمی سال پر کوئی اثر نہ پڑے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق یہ فیصلہ طلبا کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سردی کے دوران طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button