Showbizٹائٹل

جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات

29 سالہ اداکارہ نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے فوٹو گرافروں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے جم کے لباس میں نامناسب تصاویر بنانے پر پاپارازی فوٹو گرافروں کو طلب کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ اداکارہ نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے فوٹو گرافروں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی۔

جھانوی کپور اس سے قبل بھی مشہور شخصیات کی اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پاپارازی نے بتایا ہے کہ جھانوی کپور نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ لوگ بھی روزانہ جم سے نکلتے ہوئے اداکاروں کی تصاویر دیکھ کر اکتا چکے ہیں، اداکاروں کا کام فلموں میں نظر آنا ہے، اس لیے میں نہیں چاہتی کہ ایسی تصاویر بار بار سوشل میڈیا پر دکھائی جائیں۔

فوٹو گرافر کے مطابق جھانوی کپور نے کچھ عرصے کے لیے جم سے نکلتے وقت تصاویر لینے کا سلسلہ روکنے کی درخواست بھی کی، کیونکہ انسٹاگرام پر ان تصاویر کے نیچے نامناسب اور نازیبا تبصرے کیے جاتے ہیں۔

پاپارازی فوٹو گرافر نے اداکارہ کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھانوی نے ہم سے ہمیشہ احترام سے بات کی اور ملاقات کے دوران بھی ان کا انداز خوش اخلاقی پر مبنی تھا۔

جھانوی کپور کے علاوہ مرونال ٹھاکر اور سلمان خان سمیت کئی بھارتی فنکار بھی قابلِ اعتراض ویڈیوز اور نامناسب انداز میں تصاویر بنانے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور ہدایت کار راج مہتا کی فلم ’لگ جا گلے‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 14 مئی 2027ء کو ریلیز ہوگی ہے۔

جواب دیں

Back to top button