Internationalٹائٹل

دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ 34 برس کی عمر میں چل بسے

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر بادشاہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ 

دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ ہونے کا اعزاز رکھنے والے یوگنڈا کی ریاست تورو کے 34 سالہ بادشاہ روکیڈی چہارم انتقال کر گئے۔

یوگنڈا کے وزیرِ اعظم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریاست تورو کے بادشاہ کا انتقال جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 10 بجے ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر بادشاہ کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

روکیڈی چہارم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد صرف 3 سال کی عمر میں 12 ستمبر 1995ء کو تاج پہنا تھا۔

جواب دیں

Back to top button