Pakistanٹائٹل

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس اختتام پذیر

جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، جس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، جس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔

جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے اور اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھیں جنہیں بعد میں کھول دیا گیا۔

جلوس کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے متبادل راستے فراہم کیے تھے۔

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر میں رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو گا اور شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button