
Internationalٹائٹل
اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کے اشتعال انگیز بیان پر ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا منہ توڑ جواب
یہ ثبوت اسرائیلی مجرموں کے احتساب اور مقدمے کے دن پیش کیے جا سکیں گے
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایتمار بن گویر نے غزہ میں قتلِ عام کے لیے یومیہ 30 سے 40 افراد کی حد مقرر کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صہیونی مجرم فلسطینیوں کی بے دخلی اور یہودی بستیوں کی تعمیر کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان اسرائیلی اعترافات کو ثبوت کے طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، یہ ثبوت اسرائیلی مجرموں کے احتساب اور مقدمے کے دن پیش کیے جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ میں ہر رات 30 سے 40 افراد کو مارنے کی بات کی تھی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر نے کہا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو زندہ نہیں رہنا چاہیے۔







