Pakistanٹائٹل

الیکشن کمیشن کے افسران کا دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،سنٹرل پولیس آفس لاہور اور پلڈاٹ کا مطالعاتی دورہ 

الیکشن کمیشن اسلام آباد سےمحترمہ نگہت صدیق ڈی جی ٹریننگ اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے

الیکشن کمیشن میں 42  نو تعینات اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز (AECs) اور ریسرچ ایسوسی ایٹس (RAs) کے لیےدفتر صوبائی الیکشن کمشنر ، پنجاب میں  ایک روزہ تعارفی و مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا گیا۔
جو کہ سہ ماہی ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد سےمحترمہ نگہت صدیق ڈی جی ٹریننگ اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب جناب شریف اللہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور شرکاء کو ایک جامع بریفنگ دی، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کےپنجاب میں تنظیمی ڈھانچے،انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی، بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندی،  ووٹر آگاہی پروگرامز، شکایات کے ازالے کے نظام اور صوبائی دفتر کے مختلف شعبہ جات کی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
افسران اور فیکلٹی سٹاف نےسنٹرل پولیس آفس، لاہور کا بھی مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز سرفراز ورک انتخابی عمل کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مطالعاتی دورے کے دوران شرکا کو سنٹرل پولیس آفس میں قائم جدید الیکشن کنٹرول روم کا دورہ بھی کروایا گیا۔
بعد ازاں افسران نے پلڈاٹ کا بھی دورہ کیا جہاں پر پلڈاٹ کے بانی احمد بلال محبوب نے فیکلٹی اور افسران کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پلڈاٹ کے کردار پر بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ، محترمہ نگہت صدیق نے صوبائی الیکشن کمشنر ،پنجاب پولیس اور احمد بلال محبوب کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں