BusinessPakistanٹائٹل

پاکستانیوں کیلئے امریکا میں روزگار کے مواقع موجود ہیں، نیٹلی بیکر

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔

امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے امریکا میں سیاحت، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کیئر سمیت دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے عالمی امن کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کی کوششوں کو سراہا۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا پاکستان کو خطے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کے لیے پاکستان سے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے امریکا میں سیاحت، ہاسپٹیلٹی، ہیلتھ کیئر، دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک نے کہا کہ پاکستان کنسٹرکشن، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، سیاحت، دیگر شعبوں میں افرادی قوت دنیا بھر میں ایکسپورٹ کر رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں